ETV Bharat / state

Harish Rawat Road Accident سابق سی ایم ہریش راوت سڑک حادثے کا شکار - سابق سی ایم ہریش راوت کے ساتھ سڑک حادثہ

سابق سی ایم ہریش راوت گزشتہ رات ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گیے، ذرائع کے مطابق ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جہاں تھوڑی جلد بازی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ فی الوقت انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Harish Rawat Road accident
سابق سی ایم ہریش راوت سڑک حادثے کا شکار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 3:49 PM IST

کاشی پور: سڑک حادثے کا شکار ہونے کے بعد سابق سی ایم ہریش راوت نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثے کی وجہ سے مجھے بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ ہاتھ میں فریکچر اور سینے میں سخت درد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، تھوڑی جلد بازی کی وجہ سے ڈرائیور نے غلط سائیڈ لے لیا، جس کی وجہ سے یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔

کار میں 5 لوگ موجود تھے

سابق سی ایم ہریش راوت نے بتایا کہ کار میں ہم 5 لوگ موجود تھے۔ حادثے کے دوران گاڑی کی رفتار 80 کے آس پاس تھی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوپی اور ہریانہ کے ترز پر اتراکھنڈ میں اسکاٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ یہ فیصلہ ہم نے اپنی حکومت میں لیا تھا اس لیے میں اس حکومت پر کسی بھی طرح کا الزام نہیں عائد کروں گا۔

ہریش راوت نے مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا

اگرچہ ریاست میں اسکاٹ کی سہولت دستیاب ہے، لیکن میں اپوزیشن پارٹی کانگریس سے ہوں، اس لیے مجھے اسکاٹ کی سہولت نہیں دی گئی۔ ساتھ ہی سابق وزیراعلیٰ نے پولیس، مقامی لوگوں اور ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے فضل سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ بس سینے اور کمر میں شدید درد ہے، دوا لے لیا ہوں، ڈاکٹروں کے مطابق جلد ہی ٹھیک ہو جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

راوت کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا

غور طلب ہو کہ کل رات سابق سی ایم ہریش راوت کی گاڑی باز پور میں سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں ہریش راوت کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعہ کے بعد اسے علاج کے لیے کاشی پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو ہسپتال سے اب ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.