ETV Bharat / state

Haridwar Poisonous Liquor Incident اتراکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 6:17 PM IST

اتراکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولس نے اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں پتھری تھانے کے ایس او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ Five Died After Drinking Poisonous Liquor in Haridwar

Etv Bharat
Etv Bharat

ہریدوار: اتراکھنڈ میں ضلع ہریدوار کے پتھری تھانہ علاقہ کے تحت پھول گڑھ شیو گڑھ گاؤں میں ہفتہ کے روز زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ زہریلی شراب کے معاملے کی اطلاع ملتے ہی ضلع اور پولس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ الیکشن کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کی جانب سے شراب کی تقسیم کا امکان ہے۔ پولس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں تاہم انتظامیہ نے اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔Five Died After Drinking Poisonous Liquor

پولس نے اس معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ایس او پتھری تھانے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پھول گڑھ گاؤں کے باشندے راجو امرپال اور بھولا کی زہریلی شراب پینے سے موت ہو گئی۔ اسی دوران شیو گڑھ گاؤں میں منوج کی بھی موت ہو گئی ہے۔ Haridwar Poisonous Liquor Incident

بتایا جارہا ہے کہ امرپال کی موت جولی گرانڈ اسپتال میں ہوئی ہے اور ان کے چچا کی ایمس رشیکیش میں موت ہوئی ہے۔ ہریدوار میں پنچایتی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے۔ امیدوار ووٹروں کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی امیدوار نے ووٹروں کو لبھانے کے لیے شراب تقسیم کی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: Illicit Liquor Caused Death: زہریلی شراب سے ہلاکت کے پیچھے حکومت ذمہ دار، کانگریس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.