ہلدوانی: ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بنبھول پورہ تھانہ علاقہ کے رہنے والے کانگریس رہنما اور روڈ ویز یونین لیڈر نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس لیڈر کی بہو نے ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنی نابالغ پوتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔ Ex-Uttarakhand Minister Rajendra Bahuguna Killed Himself
بہو کی شکایت پر پولیس نے پورے معاملے میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ متوفی کانگریس لیڈر روڈ ویز یونین لیڈر بھی تھے۔ واضح رہے کہ وہ کانگریس کے کئی بڑے لیڈروں کے قریب بتائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ 2004-05 میں ریاست کی این ڈی تیواری حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ بہو نے پولیس کو شکایت دیتے ہوئے سسر پر اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کئی بار انکار کے بعد بھی وہ اپنی عادت نہیں چھوڑ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 53 Year Old Man Jumps Into River Jhelum: جہلم میں چھلانگ لگا کر سرینگر کے رہائشی نے اپنی زندگی خاتمہ کر دیا
پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی تھی۔ ایس پی سٹی ہربنس سنگھ نے بتایا کہ 'ان کی بہو نے منگل کو بنبھول پورہ پولیس میں متوفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ بدھ کو بہو اور سسر کے درمیان سمجھوتہ بھی ہوا تھا لیکن اس معاہدے کے بعد سسر نے بریلی روڈ پر واقع اپنے گھر کے قریب اوور ہیڈ ٹینک پر چڑھ کر خود کو گولی مار لی۔ گولیوں کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور علاقہ کے لوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔