ETV Bharat / state

اترا کھنڈ: ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت پروگرام کا آغاز - شریشٹھ بھارت در اصل وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک فکرہے ۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کردہ ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت پروگرام کا آغاز اترا کھنڈ کے کاشی پور میں وزارت اطلاعات و نشریا ت کے عہدیداروں کے ذریعہ کیا گیا۔

ایک بھارت ۔شریشٹھ بھارت پروگرام کا آغاز
ایک بھارت ۔شریشٹھ بھارت پروگرام کا آغاز
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 12:52 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:32 PM IST

واضح رہے کہ 31 اکتوبر 2015 میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت پروگرام کی بنیا د رکھی تھی۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک کی مختلف ریاستوں کی تہذیب و ثقافت اور اتحا د کو باہم فروغ دینا اور اس کے ساتھ تمام ریاستوں میں ثقافتی ورثہ، دستکا ری اور مختلف اقسام کی رسومات کی نمائش ہے۔

یک بھارت ۔شریشٹھ بھارت پروگرام کا آغاز

اتراکھنڈ کے کاشی پور میں وزارت اطلاعات و نشریا ت کے عہدیداروں نے ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت کے تحت پہلے پروگرام کا آغاز کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ کاشی پور کے بعد ریاست کے دوسرے اضلاع اور دیگر شہروں میں پروگراموں کا آغاز ہوگا۔

اس دوران اسکول میں زیر تعلیم طلبا و طالبات نے باہمی اتحا و سالمیت کو فروغ دینے والا دلکش منظر بھی پیش کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریا ت کے فیلڈ آوٹ ریچ بیورو راجیش سنہا نے کہا کہ 'ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک فکر ہے۔'

اور اس فکر کا اہم مقصد ملک کے تما م ریاستوں کے ثقافتی ورثہ کا تحفظ اور اور عوام کو اس کے تئیں بیدار کرنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے بعد ایک گاڑی کے ذریعہ مختلف شہروں میں جا کر عوام کو اس پروگرام کے سلسلے آگاہ کیا جا ئیگا اور پروگرام بھی پیش کئے جائینگے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:32 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.