ETV Bharat / state

عیدالاضحی، ضلع انتظامیہ نے مسلم رہنماوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی - ضلع انتظامیہ

جوائنٹ مجسٹریٹ اکانشا ورما نےکہا، عید کے موقع پر جانوروں کا ذبح کرتے وقت دیگر برادریوں کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اور سوشل میڈیا پر تصاویر وغیرہ اپ لوڈ نہ کریں۔

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 8:32 PM IST

ملک میں بقرعید کے نام سے مشہور عید الاضحی میں بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور دوسری برادری کے جذبات مجروح نہ ہو، اسے یقینی بنانے کے لئے ضلع اودھم سنگھ نگر پولیس نے مشق تیز کردی ہے۔

عیدالاضحی، ضلع انتظامیہ نے مسلم رہنماوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

ضلع کے دیگر تھانوں کے ساتھ، افسران نے آج کاشی پور کوتوالی میں علاقے کی اقلیتی برادری کے سماجی کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جہاں سی او کاشی پور اکشے پرہلاد اور علاقے کے جوائنٹ مجسٹریٹ اکانشا ورما نے مسلم کمیونٹی سے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: عیدگاہ پر نہیں بلکہ مساجد میں ہوگی نماز عیدالاضحیٰ

انھوں نے کہاعید کے موقع پر جانوروں کا ذبح کرتے وقت دیگر برادریوں کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اور سوشل میڈیا پر تصاویر وغیرہ اپ لوڈ نہ کریں۔انھوں نے امن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

اس دوران، مسلم معاشرے کے رہنماؤں نے انتظامیہ سے بجلی، پانی اور صفائی سمیت دیگر معاشرتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر انتظامات کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.