ETV Bharat / state

پنجاب: ہریش راوت کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کئے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:45 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 10:51 PM IST

شرومنی اکالی دل نے پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت کے خلاف کانگریس کے کچھ لیڈران کو 'پنج پیارے' قرار دیتے ہوئے سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

harish rawat
پنجاب: ہریش راوت کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کئے جانے کا مطالبہ

پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیمہ نے آج یہاں کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ راوت نے کانگریس لیڈروں کا موازنہ 'پنج پیاروں' سے کیا۔ پنچ پیاروں کا سکھ مذہب میں بہت زیادہ احترام ہے۔ دنیا بھر میں سکھوں کی توہین کرنے والے اس طرح کے بیانات کسی قیمت پر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ راوت کو اپنے الفاظ فوری طور پر واپس لینے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں 1991 جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے: راہل گاندھی

ڈاکٹر چیمہ نے راوت سے اپنے لفظ واپس لینے اور برادری سے غیرمشروط معافی مانگنے کا بھی مطلبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راوت کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کبھی عظیم قربانی کی علامت ’پنچ پیارے‘ کے ساتھ جوڑکر سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 1, 2021, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.