ETV Bharat / state

دہرادون: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کووڈ 19 ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا

کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اتراکھنڈ حکومت نے کویوڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک عارضی ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہرادون: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم  کووڈ 19 ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا
دہرادون: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کووڈ 19 ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 9:04 AM IST

اتراکھنڈ حکومت نے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو 2000 بستروں پر مشتمل ایک کووڈ 19ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مریضوں کے لیے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔

دہرادون: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جلد ہی کووڈ 19 ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا

اسٹیڈیم کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاست کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں کے تناظر میں لیا۔

بدھ کے روز اتراکھنڈ میں کورنا کے نئے 81 معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ ہی کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 2،023 ہوگئی۔ جبکہ ریاست میں اس انفیکشن کے ابتدائی دو مہینوں (15 مارچ تا 15 مئی) میں بمشکل 100 واقعات دیکھنے میں آئے تھے ، پچھلے ایک ماہ میں یہ تعداد 2 ہزار کی حد سے تجاوز کرگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسٹیڈیم کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کرنے کا عمل کووڈ 19کیئر نوڈل آفیسر اور آئی جی سنجے گنجیال کی نگرانی میں کیا جارہاہے ۔ اس کے علاوہ ، اتراکھنڈ پولیس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس 2000 بڈز پر مشتمل اس عارضی ہسپتال کے تعمیراتی کام میں مصروف ہیں۔

اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے تمام سہولیات ہوں گی، اور اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا سب سے بڑا کووڈ 19 کیئر ہسپتال ہوگا۔

ایس ڈی آر ایف سرکل آفیسر پرکاش دیوالی نے کہا کہ "عارضی کوویڈ ۔19 کیئر اسپتال کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے اور اب تک ہم نے 100 سے زیادہ بڈز لگا دئے ہیں اور اگلے کچھ دنوں میں اسے اتراکھنڈ کے محکمہ صحت کے حوالے کردیں گے۔"

دیوالی نے مزید کہا کہ "عارضی اسپتال میں ہم نے کینٹین کی سہولت کا بندوبست بھی کیا ہے تاکہ مریضوں کو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور غذا مل سکے۔"

واضح رہے کہ اس وقت ریاست میں کووڈ 19مریضوں کے علاج کے لئے صرف دو اسپتال موجود ہیں، جن میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کو ایڈجسٹ کرنا کافی مشکل ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسپتال نہ صرف کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج پر توجہ مرکوز کرے گا بلکہ اس کا مقصد ان کی امینٹی کو بڑھانا ہے ، جو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے سب سے اہم ہے۔ اس کے لئے ، 24 گھنٹے یوگا اورمراقبہ کی کلاسز چلیں گی تاکہ مریضوں کی ذہنی تندرستی کا بھی خیال رکھا جاسکے۔

سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانے کے لئےمریضوں پر نگاہ رکھنے کے لئے اسپتال میں ایل ای ڈی اسکرینیں لگائی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.