مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اسے دردناک حادثہ بتاتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہےکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
پریس کو جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ دردناک حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بہت سے لوگ اللہ کے گھر میں عبادت میں مشغول تھے، بے گناہوں پر کیا گیا یہ قاتلانہ حملہ پوری انسانیت کے خلاف ہے، اس واقعہ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب اور کسی بھی فرقہ سے تعلق نہیں ہوتا۔
مفتی ابوالقاسم نے نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ میں گرفتارکئے گئے دہشت گردوں کو قانون کے مطابق ایسی سزا دی جائے کہ پھر کبھی کوئی اس طرح کے واقعہ کو انجام دینے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوز ی لینڈ حکومت سے تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کو پختہ کرنے اور مسلمانوں میں جو خوف پیدا ہوا ہے اسے دور کرنے کی کوشش کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔