محکمہ صحت کے معمول کے بلیٹین کے مطابق دہرادون کی ایک خاتون کچھ دن پہلے اپنے شوہر کے ساتھ مہاراشٹر سے واپس آئی تھی۔اس کے بیٹے نے 15 مئی کو پولس کو اس کی اطلاع دی تھی۔
تب شوہر۔بیوی دونوں کے خون کے نمونے جانچ کے لئے لئے گئے تھے۔ آج سمپل رپورٹ میں خاتون کورونا پوزیٹیو پائی گئی۔
یہ خاندان اصل میں اتراکاشی کا رہنے والا ہے۔ وہاں کے آٹھ دیگر لوگوں کے ساتھ یہ جوڑا بس کے ذریعہ مہاراشٹر سے واپس آیا تھا۔
وہ سبھی اتراکاشی جاچکے ہیں جہاں اب سبھی کو ضلع اسپتال میں قائم خصوصی وارڈوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے خون کے نمونے بھی جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر93 ہوگئی ہے۔ جس میں ابھی تک 52 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثر ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔