ریاست اترا کھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے کیچہ علاقے میں کانگریس کارکنان نے ریاستی حکومت کے خلاف سر منڈوا کر پر زور احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنان نے بی جے پی حکومت پر ترقی مخالف اور عوام دشمن ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے ہیں۔
کیچہ کے کانگریس صدر ارون تنیجا کی سربراہی میں پارٹی کے تمام کارکنان مہارانا پرتاپ چوک پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی ملازمت کو ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے سر کے بال مونڈ کر اپنے برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کا اعلان
اس دوران کانگریس کارکنان نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت خستہ حالی سڑکوں کو ٹھیک نہیں کیا، ریاست کے لوگوں کے روزگار کو بحال نہیں کیا تو وہ ایک شدید تحریک چلائیں گے۔