ادھم سنگھ نگر: اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری سانحہ کے خلاف آج کانگریس رہنماؤں کے ساتھ بڑی تعداد میں کسانوں نے اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں جم کر احتجاج کیا، اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا آتش کی نذر کیا۔
اس دوران کسان رہنما مکتا سنگھ اور کاشی پور کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر سندیپ سہگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکز کی مودی حکومت اور یوپی کی یوگی حکومت آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے عوام کا گلا گھونٹنے اور قتل کرنے پر آمادہ ہے، جس کو کسی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان اپنے جائز مطالبات کو کو لیکر سڑکوں پر ہیں اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہٹلر شاہی رویہ اپناتے ہوئے کسانوں کو مارنے پر اتر آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
سڑک پر پیدل چل رہے کسانوں کو کار نے روندا، ویڈٰیو وائرل
سندیپ سہگ نے کہا کہ 'اگر حکومت ہند ہٹلر شاہی پر چلتے ہوئے کسانوں کا گلا گھونٹنے کا کام کریگی تو اس کا ہر مناسب جواب کانگریس دے گی۔