ETV Bharat / state

نئے زرعتی قوانین کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 8:28 PM IST

ریاستی کانگریس کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کسانوں کو انتخابات کے دوران صرف ووٹوں کے لئے یاد کرتی ہے۔ پورے ملک کے کسان زراعتی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں

new agricultural bills
new agricultural bills

اتراکھنڈ کانگریس نے ہفتہ کے روز رودر پور نئے زراعتی قوانین کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کانگریس نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

کانگریس نے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ زراعتی قوانین کو واپس لیا جائے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں پر نئے زراعتی قوانین مسلط کررہی ہے۔ انہوں نے زراعتی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا 'بی جے پی کسانوں کو انتخابات کے دوران صرف ووٹوں کے لئے یاد کرتی ہے۔ پورے ملک کے کسان زراعتی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کی مخالفت نہیں دیکھ رہی ہے۔ کسان ایک آواز میں مطالبہ کررہے ہیں کہ یہ کالا قانون واپس لیا جائے'۔

یہ بھی پڑھیے
'حکومت کچھ خاص ’دوستوں ‘ کی جیبیں بھر رہی ہے'

انہوں نے اس موقع پر ریاستی حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا 'ریاست میں کسان پریشان ہیں اور کسانوں کو اپنی فصل کی پوری قیمت نہیں مل رہی ہے۔ منڈیوں میں کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ کسان اپنی فصلوں کو فروخت کرنے کے لئے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے'۔

اس دوران کانگریسی لیڈران ٹھاکر سنجیو سنگھ، گوپال سنگھ رانا، نارائن پال، پریمانند مہاجن، جگدیش تنیجا سمیت متعدد لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.