ETV Bharat / state

ملک کی موجودہ صورتحال کیلئے بی جے پی حکومت ذمہ دار

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 4:28 PM IST

اتراکھنڈ کانگریس کے ریاستی اقلیتی سیل کے صدر طاہر علی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔

ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے بی جے پی حکومت ذمہ دار

اتراکھنڈ کانگریس کے اقلیتی سیل کے ریاستی صدر طاہر علی نے ریاستی و مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلسل بگڑتے ماحول کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے۔ مودی حکومت ملک میں منافرت کو فروغ دے رہی ہے'۔

ویڈیو

کانگریس لیڈر طاہر علی نے ضلع ادھم سنگھ نگر کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور ملک کے عوام بی جے پی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت سے بری طرح تنگ آچکے ہیں۔'

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مذہبی جذبات کو بھڑکا کر اور مہنگائی میں اضافہ کرکے ملک میں جرائم اور قتل و غارت کو فروغ دے رہی ہے، لیکن جلد ہی جے پی حکومت کو آنے والے انتخابات میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.