ETV Bharat / state

سرنگ سے نکالے گئے مزدوروں کے اہل خانہ کا جشن

ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں سلکیارا سرنگ سے مزدوروں کو بچانے کے بعد ان کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول بنا ہوا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ان مزدوروں سے فون پر بات کی ہے۔ Celebration of the families of workers rescued from Uttarkashi tunnel

Uttarkashi Tunnel Rescue Operation
Uttarkashi Tunnel Rescue Operation
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 9:52 AM IST

اترکاشی: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں گذشتہ روز رات میں سلکیارا سرنگ سے نکالے گئے مزدوروں کے اہل خانہ نے جشن منایا۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے بعد امدادی ٹیموں میں خوشی اور راحت کی سانس لی۔ ریسکیو آپریشن میں حکومتی اداروں اور غیر ملکی ماہرین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

سرنگ سے بچائے گئے 41 کان کنی کارکنوں میں سے کم از کم 15 جھارکھنڈ، 2 اتراکھنڈ، 5 بہار، 3 مغربی بنگال، آٹھ اتر پردیش، پانچ اوڈیشہ، دو آسام اور ایک ہماچل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ان مزدوروں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے خوشی میں پھول چڑھائے اور پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا۔ بہت سے رشتہ دار بالآخر اپنے پیاروں سے مل گئے، جو واقعے کے چند دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور تب سے وہیں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔

دریں اثناء مقامی لوگ بھی سرنگ کے مقام پر خوشی منانے لگے اور لوگوں میں مٹھائیاں تقیسم کی گئیں۔ سلکیارا ٹنل سے بچائے گئے کارکنوں میں سے ایک وشال کی والدہ ارمیلا نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کی حکومتوں سے بہت خوش ہوں، میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں"۔

  • #WATCH | Chapra, Bihar: Mother of Sonu, one of the workers who was rescued from the Uttarkashi tunnel, said, "I am very happy. I thank the government and all the rescue team members... My son has said that he will return after two days." (28.11) pic.twitter.com/q9YbNBTmsV

    — ANI (@ANI) November 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اترکاشی ٹنل سے بچائے گئے مزدوروں میں سے ایک سنتوش کمار کے رشتہ دار نے کہا کہ "میں بہت خوش ہوں... اس نے ہمیں فکر نہ کرنے کو کہا تھا اور کہا تھا کہ سرینگ سے جلد واپس آجائیں گے۔ سرنگ سے بچائے گئے کارکن کے ایک اور رشتہ دار نے کہا کہ "ہم خوش ہیں، ہم دیوالی منا رہے ہیں۔ میں اپنے بچوں کو سرنگ سے بحفاظت نکالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں... ہماری اپنے بیٹے سے بات ہوئی، اور اس نے کہا کہ وہ ٹھیک ہے"۔

  • #WATCH | Mayurbhanj, Odisha: Mother of Dhiren Naik, one of the workers who was rescued from the Uttarkashi tunnel, thanked the Government of India for rescuing the workers from the tunnel. (28.11) pic.twitter.com/MkY6ObEuBo

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی سرنگ سے نکالے گئے مزدوروں سے بات

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک اور مزدور منجیت کی رہائش گاہ پر جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ اسی طرح کے مناظر اڈیشہ کے نبرنگ پور میں بھی دیکھے گئے ہیں، جہاں بھگن بترا کے خاندان کے افراد نے سرنگ سے کامیاب بچاؤ کے بعد آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے جشن منایا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کارکنوں کو بچانے کے بعد ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلی کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.