منگل کو وزارتی کونسل اور کابینہ کی مشترکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے سرکاری ترجمان مدن کوشک نے بتایا کہ ہریدوار کمبھ میلا-2021 کے تعلق سے ایس او پی کے نفاذ سے متعلق ہائی کورٹ کے احکام کو لے کر تبادلہ خیال کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس تعلق سے وزیراعلیٰ اکھاڑا پریشد سے بات چیت کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا: بیماریوں سے تحفظ کے لئے بیداری مہم
سوچھ بھارت مشن کے تحت تشکیل دی گئی ضلع مجسٹریٹ کے تحت بنائی گئی ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی، ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن (ڈی ڈبلیو ایس ایم) کے تشکیل نو کے سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ اب رکن پارلیمنٹ یا مرکزی حکومت کے وزیر کے نامزد ممبر اور ایم ایل اے یا وزیر کے نامزد ممبر بھی ممبر بن سکیں گے۔
یواین آئی