ETV Bharat / state

ہری دوار: انڈر گراؤنڈ گیس پائپ لائن میں دھماکہ - اتراکھنڈ

ہری دوار کے علاقے جوالا پور کوتوالی میں دیر رات زیر زمین گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہونے سے ہلچل مچ گئی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد گیس لیکیج کو بند کیا گیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

representative image
representative image
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 12:34 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار کے جوالا پور کوتوالی علاقے میں گزشتہ شب انڈر گراؤنڈ گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوگیا۔ تاہم بر وقت کارروائی کے سبب بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

گیس پائپ لائن میں دھماکہ

دھماکے کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور کمپنی حکام کو واقعے سے آگاہ کیا۔ اس حادثے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم گوپال سنگھ اور گیس کمپنی کے عہدیدار موقع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد گیس لیکیج کو بند کیا گیا۔

موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم گوپال سنگھ نے بتایا کہ گیس پائپ لائن میں لیکیج تھا اور ممکن ہے اسی کی وجہ سے دھماکہ ہوا لیکن آگ نہیں لگی جس کے سبب حادثہ ٹل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی مندیپ پنیا کو دہلی پولیس نے رہا کیا

ایس ڈی ایم نے بتایا کہ موقع پر دیکھا گیا کہ ایک میٹر سے اوپر کی پائپ لائن دبی ہوئی ہے۔ قریب میں ہی ایک پلاٹ ہے اور اس کے مالک کے ذریعے گڑھا کھودا جا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعی رونما ہوا۔

انتظامیہ نے پلاٹ مالک کی جے سی بی مشین کو ضبط کر لیا ہے اور مزید کارروائی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہری دوار میں کئی مقامات پر انڈر گراؤنڈ گیس پائپ لائن میں دھماکے اور گیس کے رساؤ کا واقعہ پیش آچکا ہے اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.