تریوندر سنگھ راوت کے وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہوتے ہی نئے وزیر اعلی کے نام پر بحث شروع ہو چکی ہے۔ آئندہ دس مہینوں کے لیے کون ہوگا اتراکھنڈ کا وزیراعلی۔
آج یہ صاف ہو جائیگا کہ وہ نیا چہرہ کون ہوگا جس کے ہاتھ میں بی جے پی اتراکھنڈ کے قسمت کی چابی دے گی۔
اس وقت چار ناموں پر بات چیت ہو رہی ہے، جن میں سے پارٹی ریاست کی کمان ان میں سے کسی کے بھی ہاتھ میں دے سکتی ہے۔ پہلا نام دھن سنگھ راوت کا ہے، جو اس وقت حکومت میں وزیر مملکت (آزاد چارج) ہیں۔
دوسرا نام کابینہ کے وزیر ستپال مہاراج کا ہے۔ ستپال مہاراج آر ایس ایس کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ تیسرا نام اجے بھٹ کا ہے ، جو نینیتال سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں اور سابق ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں ہی بی جے پی نے 2017 کے انتخابات میں 70 میں سے 57 سیٹیں حاصل کی تھیں۔
چوتھا نام مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک کا ہے۔ نشنک اس سے پہلے بھی اتراکھنڈ کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں اور ریاست کی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔