ETV Bharat / state

بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا - مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے خط کے بعد بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل ہرش وردھن نے رام دیو کو اپنا بیان واپس لینے کو بھی کہا تھا۔

بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا
بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا
author img

By

Published : May 24, 2021, 8:33 AM IST

دہلی / دہرادون: ایلوپیتھک دوائی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لے لیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ انہوں نے بابا رام دیو کو خط لکھ کر متنازعہ بیان واپس لینے کو کہا تھا۔

بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا
بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ بابا رام دیو کا بیان کورونا واریئرز کی توہین کرتا ہے۔ اس سے ملک کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے رام دیو کو لکھے اپنے دو صفحے کے خط میں کہا ہے کہ رام دیو کا بیان ڈاکٹروں کے حوصلے کو پست اور کورونا وبا کے خلاف ملک کی لڑائی کو کمزور کرنے والا ثابت کرسکتا ہے۔

غورطلب ہے کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے ہفتہ کے روز بابا رام دیو کے بیان کو 'جاہل' تبصرہ قرار دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ یوگ گرو بابا رام دیو کے خلاف لوگوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں سخت کارروائی کی جائے۔

بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا
بابا رام دیو نے اپنا بیان واپس لیا

بعد ازیں معاملہ تول پکڑتا دیکھ پتنجلی یوگ پیٹ ٹرسٹ نے رام دیو کے بیان کی تردید کی اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے سوامی جی کے ذریعہ دیا گیا بیان مختلف ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے ، آئی ایم اے نے کہا کہ رام دیو نے دعوی کیا ہے کہ ایلوپیتھی ایک "بیوقوف سائنس" ہے اور بھارت کے ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے کوویڈ 19 کے علاج کے لئے رمیڈشویر کی منظوری دی گئی جو علاج میں ناکام رہی، رام دیو نے کہا کہ 'ایلوپیتھی دوائیں لینے کے بعد لاکھوں مریض ہلاک ہوئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.