ETV Bharat / state

رات نو بجے بجلی کا 'مین سوِچ' بند نہ کرنے کی اپیل - Appeal not to turn off 'main switch' of electricity at 9pm

اتراکھنڈ پاور کارپوریشن نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی اتوار کی رات نو بجے سے نو منٹ کے لیے بجلی بند رکھنے کی اپیل کے پیش نظر لوگوں سے اس دوران بجلی کا مین سوئچ بند نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

رات نو بجے بجلی کا 'مین سوئچ' بند نہ کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 3:46 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع محکمہ اطلاعات نے اس سلسلے میں اتوار کو ایک اطلاع جاری کی جس میں کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مشرا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بجلی کا گرڈ مضبوط ہے اور اس صورت حال کو سنبھالنے میں گرڈ مکمل طور اہل ہے، پھر بھی صارفین سے درخواست ہے کہ اس دوران بجلی کے تما م آلات چالو رکھیں اور مین سوئچ بند نہیں کریں۔

مشرا نے کہا کہ اس مدت میں سڑیٹ لائیٹ اور ہسپتال وغیرہ میں ضروری خدمات سے منسلک اداروں میں روشنی حسب معمول رہے گی۔ واضح رہے کہ مودی کی آج رات نو بجے نو منٹ تک بجلی بند رکھنے کی اپیل پر کئی حزب اختلاف پارٹیوں کے رہنماوں نے سخت اعتراض کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سے پاور گرڈ فیل ہو سکتا ہے جس کا ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پاور گرڈ نے تاہم واضح کر دیا ہے کہ اس سے گرڈ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.