اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر سے عام آدمی پارٹی نے کمون علاقے سمیت ریاست کے لئے ایک ویڈیو وین کو پرچم کے ساتھ روانہ کیا ہے۔ سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتراکھنڈ میں 10 لاکھ گھروں تک پہنچ کر لاکھوں افراد کو پارٹی کی رکنیت تک پہنچانے کے لئے ویڈیو مہم شروع کی گئی ہے۔
اس دوران عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر دیپک بالی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عآپ پارٹی نے اتراکھنڈ میں کیجریوال کے نام پر ممبرشپ مہم شروع کردی ہے۔
ریاست کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں ممبرشپ مہم کے ایک حصے کے طور پر کارکن گاؤں ۔ گاؤں جاکر کیجریوال ماڈل کو لوگوں تک پہنچائیں گے۔
ریاست میں یہ رکنیت سازی مہم 45 دن تک جاری رہے گی۔ جس میں ہر اسمبلی حلقہ کے لئے ویڈیو وین بھیجی گئی ہے، ایک وین میں پانچ کارکن ہوں گے جو ریاست بھر میں مہم کے تحت لاکھوں لوگوں کو پارٹی سے جوڑا جائے گا۔ ساتھ ہی گاؤں اور 65 سو بازاروں میں 6500 جلسوں کے لئے کام کریں گے۔