اتراکھنڈ کے کاشی پور میں موجود مدرسۃ المدینہ میں ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے علماء حضرات نے شرکت کیا۔
اس دوران علمائے کرام نے نشست میں شامل طلبا و شرکا کو قیمتی نصائح سےنوازا، علمائے کرام نے اپنے تقریر میں کہا کہ ہمیں چھوٹے اور بڑے کی تمیز کو پست پشت ڈال کر متحد ہونا ہوگا۔
اس دوران دعوت اسلامی تنظیم کے امیر ہند مشاورات مولانا عاقب مدنی اپنے تین روزہ دورے پر ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور پہنچے تھے جنہوں نے اقراء پبلک اسکول اور مدرسۃ المدینہ کے طالب علموں کو دین و دنیا کی ضروری معلومات فراہم کی۔
اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'اب تک وہ بھارت کے علاوہ تقریبا 12 ممالک کے طالب علموں سے ملاقات کر چکے ہیں، اور انہیں انسانیت کا درس دیتے چلے آرہے ہیں اور اب ان کی کوشش ہے کی بھارت پہلے کی طرح قومی گلدستہ کی مانند ہو جائے۔