کوٹ دوار: پوڑی ضلع میں آج شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری بس 300 میٹر گہری نیر ندی میں گر گئی۔ جانکاری کے مطابق بارات لالڈھنگ سے کراٹلہ جا رہی تھی کہ بیرونکھل میں سی ایم ڈی بند کے قریب ڈرائیور کا تیز رفتار بس پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور بس سیدھی نیئر ندی میں جا گری۔Accident in Pauri
بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 40 سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 6 لاشیں نکال لی ہیں۔ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔