ETV Bharat / state

مظفرنگر: ایک دن کے لیے 35 بچیوں نے ضلع انتظامیہ کا اعلیٰ عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 6:31 PM IST

مظفرنگر ویمن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مشن شکتی مہم کے تحت 35 طالبات کو ایک دن کے لیے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داری دی گئی۔ اس طرح کے پروگرام کا مقصد لڑکیوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔

ایک دن کے لیے 35 بچیوں نے ضلع انتظامیہ کا اعلی عہدہ سنبھالا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مشن شکتی مہم کے تحت نائیکا میگا ایونٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میگا ایونٹ کے تحت 35 طالبات کو ایک دن کے لیے محکمۂ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مظفرنگر: ایک دن کے لیے 35 بچیوں نے ضلع انتظامیہ کا اعلیٰ عہدہ سنبھالا

مظفرنگر کے مختلف اسکول کے 35 طالبات کو ایک دن کے لیے محکمۂ تعلیم، محکمۂ صحت اور محکمۂ پولیس کے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داری دی گئی۔ ان بچوں کو چیف میڈیکل افسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، فائننس سٹی مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ اسکول اسپیکٹر، بیسک ایجوکیشن افسر جیسے اعلیٰ عہدوں کے کام کو سمجھنے کا موقع دیا گیا۔

اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ انوپ کمار نے کہا کہ مشن شکتی یوجنا کے تحت طالبہ اور خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ان بچیوں کو ایک دن کے لیے ضلع انتظامیہ کے کچھ اہم عہدوں کو سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اس کے علاوہ اس مہم کے ذریعہ انہیں اپنے کیرئیر کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

وہیں ایک دن کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائننس کا عہدہ سنبھالنے والی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ مجھے ایک دن کے لیے یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملا ہے۔ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

طالبہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھنا چاہیے۔ معاشرے میں لڑکیوں کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور ان کی شادی کردی جاتی ہے۔ لڑکیوں کو خود مختار ہونا ضروری ہے اور انہیں لڑکوں کی طرح ہی مواقع فراہم کیے جانے چاہیے، کیونکہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مظفرنگر کی ویمن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے اترپردیش حکومت کی مشن شکتی مہم کے تحت یہ پروگرام منعقد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.