نینی تال: مُکھیہ منتری الپ سنکھیَک میدھاوی بالیکا پروتساہن یوجنا‘ کے تحت ضلع نینی تال میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی 85 مسلم ہونہار طالبات کو 1705000 کی ترغیبی رقم ادا کی گئی۔ اس بابت اطلاع دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ دھیرج سنگھ گربیال نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اقلیتی برادری کی غیر شادی شدہ ہونہار طالبات کو ترغیبی رقم دی جاتی ہے جنہوں نے اتراکھنڈ بورڈ اور مدرسہ بورڈ کے تحت کسی بھی اسکول، کالج اور تسلیم شدہ مدرسے سے ہائی اسکول مکمل کیا ہے۔ منشی، مولوی اور انٹرمیڈیٹ، عالم کا امتحان ادارہ جاتی طالب علم کے طور پر 76% یا اس سے زیادہ نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ Price Distribution among talented Muslim students
علاوہ ازیں وہ جن کی عمر 20 سال سے زیادہ نہیں ہے اور جن کے والدین کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 81000 روپے اور شہری علاقے میں 103000 روپے سے زیادہ نہیں ہے اورطالبہ کل وقتی / جز وقتی ملازمت پر نہ ہو، فائدہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول میں منشی یا مولوی کو کم از کم 76 فیصد رقم 15000 اور 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبروں پر 20000 کی رقم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ اور عالم کے امتحان میں کم از کم 76 فیصد نمبروں پر 20000 اور 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبروں پر 25000 کی رقم دی جاتی ہے۔
- یہ بھی پڑھیں : Two SKUAST Students Selected for Fellowship in Italy: شیر کشمیر یونیورسٹی کی دو طالبات اٹلی میں فیلو شپ کے لیے منتخب
یو این آئی