ETV Bharat / state

اتراکھنڈ:12 سالہ سنی قومی بہادری ایوارڈ کے لیے منتخب

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع نینیتال کے شہر رام نگر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ سنی کشیپ کو قومی بہادری ایوارڈ 2020 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس نے کوسی ندی سے ایک شخص کی جان بچائی۔

اتراکھنڈ:12 سالہ سنی قومی بہادری ایوارڈ کے لیے منتخب
اتراکھنڈ:12 سالہ سنی قومی بہادری ایوارڈ کے لیے منتخب
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:20 PM IST

انڈین چائلڈ ویلفیئر کونسل نئی دہلی نے قومی بہادری ایوارڈ 2020 کے لئے رام نگر کے 12 سالہ سنی کشیپ کا انتخاب کیا۔ سنی نے 9 اگست 2020 کو کوسی ندی میں ڈوبنے والے 22 سال کے روی کشیپ کی جان بچائی تھی۔

بدھ کی رات ای ٹی وی بھارت کی ٹیم قومی بہادری ایوارڈ کے لئے منتخب سنی کشیپ کے گھر پہنچی، اس وقت سنی کے اہل خانہ بھی سنی کی اس کامیابی سے واقف نہیں تھے۔جن کنبہ کو یہ اطلاع ملی تو وہ خوشی سے پھلے نہیں سمائے۔انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست 2020 کو روی کشیپ نے رام نگر کے کوسی ندی کے نئے پل سے ندی میں چھلانگ لگا دی تھی۔تب ہی قریب میں کھڑے سنی نے کوئی پرواہ کیے بغیر کوسی ندی میں چھلانگ لگا لی اور روی کو ندی سے باہر نکالا۔بہت ساری سماجی تنظیموں نے سنی کی اس ہمت و بہادری پر انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔

علاقے کے سابق رکن اسمبلی رنجیت سنگھ راوت اور محکمہ ریونیو کے تاراچند گلڈیال نے بھی سنی کو اعزاز سے نواز ہے۔

سنی آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے

سنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک کرائے کے کمرے میں رہتے ہیں۔سنی کا ایک بھائی ساگر کشیپ ایک دکان میں ملازمت کرتا ہے، جبکہ سنی کی والدہ میایا لوگوں کے گھروں میں برتن دھو کر اپنے خاندان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔سنی کے والد بٹو لال کشیپ کی 9 سال قبل طویل علالت کی وجہ سے موت واقع ہوگئی تھی۔سنی اس وقت رام نگر کے بمباگھیر میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول میں آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.