ETV Bharat / state

زُفر احمد فاروقی چوتھی مرتبہ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب - اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ

حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کیے گئے ہیں، جن میں مولانا نعیم الرحمن صدیقی، ڈاکٹر تبسم خان اور صبیحہ احمد ہیں۔ اس طرح کل 11 ممبران نے ملکر چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔ 11 ممبران میں 6 ووٹ ظفر احمد فاروقی کو اور 5 ووٹ عمران معبود کو ملے۔ اس طرح سے زفر احمد فاروقی یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ میں چوتھی بار چئیرمین بن گئے۔

ظفر احمد فاروقی چوتھی مرتبہ وقف بورڈ کے چیئرمین منتخب

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 6:35 PM IST

اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ میں کل 8 عہدوں کے لئے الیکشن ہو گیا ہے۔ ان میں دو سنی فرقہ کے پارلیمان ممبران میں سماجوادی پارٹی سے ایس ٹی حسن اور بہوجن سماجوادی پارٹی سے کنور دانش علی، دو اسمبلی ممبران میں سماجوادی پارٹی سے ابرار احمد اور نفیس احمد، دو بار کونسل کے عبدالرزاق اور عمران معبود، دو متولی کوٹے سے زفر احمد فاروقی اور عدنان فرروخ شاہ ممبران شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کیے گئے ہیں، جن میں مولانا نعیم الرحمن صدیقی، ڈاکٹر تبسم خان اور صبیحہ احمد ہیں۔ اس طرح کل 11 ممبران نے ملکر چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔ 11 ممبران میں 6 ووٹ ظفر احمد فاروقی کو اور 5 ووٹ عمران معبود کو ملے۔ اس طرح سے زفر احمد فاروقی یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ میں چوتھی بار چئیرمین بن گئے۔

قابل ذکر ہے کہ چار مارچ کو ہی 'ای ٹی وی بھارت نے پختہ ذرائع کے مطابق بتا دیا تھا کہ پارلیمنٹ کوٹے سے مرادآباد سیٹ سے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن اور امروہہ سے رکن پارلیمان کنور دانش علی کا بورڈ میں ممبر بننا یقینی ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ کے سابق چیئرمین زفر احمد فاروقی ایک بار پھر سے سنی سینٹرل وقف بورڈ میں چیئرمین کے عہدے پر ہوں گے، جو آج بالکل سچ ثابت ہوا۔'

پرنسپل سیکرٹری بی ایل مینا نے 10 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا، جس کے مطابق 11 فروری سے 24 فروری تک ووٹر لسٹ تیار کی گئی جبکہ 25 فروری 2021 کو ووٹر لسٹ نوٹس بورڈ پر شائع کر دی گئی تھی اور آج 4 مارچ کو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے جبکہ نام واپسی کی تاریخ 5 اپریل ہے۔

وہیں 6 مارچ کو امیدواروں کی لسٹ شائع کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر 7 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ کے انتخابات کے لئے نامزد الیکشن آفیسر شیو کانت دیویدی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا ارشد مدنی مسلسل ساتویں مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر منتخب

واضح رہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی لمبے عرصے سے وقف بورڈ میں چئیر مین تھے۔ مایاوتی حکومت میں چئیر مین ہونے والے ظفر احمد فاروقی اکھلیش یادو حکومت میں بھی اپنے عہدے پر فائز تھے، بی جے پی حکومت میں بھی انہیں 'دو بار ایکسٹینشن' دیا گیا تھا اور آج چوتھی بار بی جے پی حکومت میں چئیرمین بن گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.