بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں تھانہ پریم نگر واقع بڑا گاؤں ہنومان مندر میں روہت بن کر پہنچے زبیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ منگل ہونے سے مندر احاطے میں کافی بھیڑ تھی۔ زبیر باقاعدہ وہاں لوگوں کے درمیان ہنومان چالیسہ بھی پڑھا اور موقع ملتے ہی مندر کے دان پتر سے کچھ رقم بھی چرا لی۔ پکڑےجانے پر اس نے صحیح نام نہیں بتایا۔ جب اس کا موبائل فون چیک کیا گیا تب اصلیت سامنے آئی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔Zubair reached temple disguised as Rohit
پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ اسے دہلی جانے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی۔ اس لئے مندر کے دان پتر سے چوری کرلی۔ تلاشی میں اس کے قبضے سے دان پتر سے چوری کیے گئے 1792 روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ اس کی پہچان بریلی واقع سرولی محلہ قاضی ٹولہ باشندہ زبیر کے طور پر ہوئی ہے۔ پریم نگر تھانہ انسپکر کرائم میہر سنگھ نے بتایا کہ پجاری کلدیپ مشرا کی تحریر پر رپورٹ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Aas Muhammad Case in Ghaziabad سمیر عرف آس محمد معاملہ میں ایس آئی ٹی کی تشکیل
یو این آئی