ETV Bharat / state

Ziaur Rahman Barq Reaction On By Poll پولیس کے بے جا استعمال کے خلاف اسمبلی میں آواز بلند ہوگی - لکھنئو اردو نیوز

اترپردیش کے دو اسمبلی نشست اور ایک پارلیمانی سیٹ پر گزشتہ دنوں ووٹنگ ہوئی، وہیں سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن میں اتردیش حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ Ziaur Rahman Barq Reaction On By Poll Election

پولیس کے بے جا استعمال کے خلاف اسمبلی میں آواز بلند ہوگی

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 9:27 AM IST

لکھنئو: اترپردیش میں دو اسمبلی نشست اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات سے متعلق سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن میں حکومت کے خلاف پولیس کے بے جا استعمال پر شکایت درج کرائی تھی اس حوالے سے مغربی اترپردیش سے تعلق رکھنے والے موجودہ رکن اسمبلی ضیاءالرحمن برق نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور حکومت کے رویے کی سخت مذمت کی ہے۔

ضیاء الرحمان برق سے خاص بات چیت

ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ رام پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات ہو رہا ہے لیکن حکومت نے جس طریقے سے پولیس کا بیجا استعمال کر کے عوام کو ووٹ ڈالنے سے روکا ہے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی گئی لیکن اطمینان بخش کاروائی نہیں کی گئی ہے جس سے ہم لوگ غیر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے رویہ سے بھارت کے آئین کی توہین ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ Ziaur Rahman Barq Reaction On By Poll Election

انہوں نے کہا کہ رامپور میں جس طریقے سے عوام کو گھروں سے ووٹ ڈالنے سے روکا گیا اور مخصوص طبقے کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی اس کی نہ صرف الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے بلکہ بھارتی آئین کو بچانے کے لئے آواز بھی بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی کارووائی جاری ہے اس میں بھی ہم آواز بلند کریں گے۔ واضح رہے کہ ضیاء الرحمان برق ، ضیاء الدین رضوی نفیس احمد نے سینئر رہنما عالم بدیع کی تحریک کے تحت اردو میں حلف لیا تھا۔ Ziaur Rahman Barq Reaction On By Poll Election

یہ بھی پڑھیں :

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.