ETV Bharat / state

جونپور: زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کی حاصل کی رکنیت - اردو نیوز جونپور

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں شاہ گنج تحصیل کے موضع اشرف پور اسرہٹہ میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اروند راجبھر نے شرکت کی۔

zaid siddique join suhel dev rajbhar party in jaunpur
زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کی حاصل کی رکنیت
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:15 PM IST

ضلع پنچایت کا انتخاب بھی قریب ہے اور جب سے 'بھاگیداری سنکلپ مورچہ' کا وجود ہوا ہے تب سے کافی لوگ انتخابی میدان میں زور آزمائی کرنے کے لئے خاص طور پر سہیل دیو بھارتیہ جنتا پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔

زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کی حاصل کی رکنیت
زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کی حاصل کی رکنیت

اس ضمن میں ضلع کے ایک مشہور ڈھابہ کے مالک زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری و دیگر عہدیداران کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروند راجبھر نے کہا کہ زید شیخ کی آمد سے پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی اور سہیل دیو سماج پارٹی ان کا پرتپاک استقبال کرتی ہے۔

zaid siddique join suhel dev rajbhar party in jaunpur
زید صدیقی نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کی حاصل کی رکنیت

انہوں نے کہا کہ بھاگیداری سنکلپ مورچہ اسدالدین اویسی اور اوم پرکاش راجبھر کی قیادت میں پوری مضبوطی کے ساتھ 2022 میں ریاست اتر پردیش میں حکومت تشکیل دینے کا کام کریگی۔

مزید پڑھیں:

سہارنپور: گنے کی ادائیگی کیلئے کسانوں کا احتجاج

اس موقع پر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر فخر عالم، سینئر رہنما صدر عالم اعظمی، ضلعی صدر برج بھن راجبھر سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما و کارکنان موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.