آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اندرونی خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ آج ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لہذا انہیں 'ونٹیلیٹر سپورٹ' سے ہٹا دیا گیا لیکن ابھی بھی 'آئی سی یو' میں رکھا گیا ہے۔
میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بولٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 20 مئی کو ظفریاب جیلانی کے گرنے سے سر پر چوٹ لگی تھی، ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ تھا، ایم آر آئی و دوسری جانچ کرائی گئی تھی۔
21 مئی کو ابتدائی جانچ اور سی ٹی اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ چوٹ لگنےسے اگلے حصے میں خون کا تھکہ جم گیا تھا۔ اس کے بعد نیورو سرجری ٹیم نے کامیاب سرجری کر کے برین میں جمے ہوئے خون کو ہٹایا۔
22 مئی کو ان کا سی ٹی اسکین ٹھیک آیا ہے اور انہیں فی الحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر سپورٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز کے مقابلے آج ان کی طبیعت بہتر ہے اور ہمارے کنٹرول میں بھی ہے۔
23 مئی کو آج ظفریاب جیلانی کو 'ونٹیلیٹر سپورٹ' سے ہٹا لیا گیا ہے کیونکہ اب وہ پہلے کے مقابلے زیادہ بہتر ہیں۔ حالانکہ ابھی بھی انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسلم مجلس کے قومی صدر اسد الدین اویسی، یو پی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو اور دوسرے لیڈران نے ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کر کے ظفریاب جیلانی کا احوال جانا اور جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔
ظفریاب جیلانی کی طبیعت میں سدھار جاری، وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا - ظفریاب جیلانی اسپتال میں داخل
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ 'آپریشن' کے بعد انہیں 'وینٹی لیٹر سپورٹ' پر رکھا گیا تھا، جسے آج ہٹا دیا گیا ہے۔ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔