ETV Bharat / state

ظفریاب جیلانی ہسپتال سے ڈسچارج

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو گزشتہ روز برین ہیمریج کی وجہ سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں آج ان کی طبیعت میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ہسپتال نے ڈسچارج کر دیا ہے۔

ظفریاب جیلانی ہسپتال سے ڈسچارج
ظفریاب جیلانی ہسپتال سے ڈسچارج
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:01 PM IST

لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو گزشتہ روز برین ہیمریج کی وجہ سے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ظفریاب جیلانی کے صاحب زادے ضیاء قیوم جیلانی نے بتایا کہ ان کے والد صاحب کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے اور تمام لوگوں کی دعائیں ہیں، جو وہ تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ پہلے وہ کورونا مثبت پائے گئے تھے لیکن اب ان کی رپورٹ منفی آئی ہے، یہ ہمارے لئے بڑی اطمینان کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ظفریاب جیلانی کو دو روز قبل دوبارہ سے آپریشن کے لئے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آپریشن کامیاب رہا، جس کے بعد انہیں آج ڈسچارج کر دیا گیا۔ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.