ظفریاب جیلانی نے کہا کہ، 'کانگریس پارٹی نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا، جس کا نتیجہ ہے کہ کانگریس کا سارا ووٹ بینک کھسک گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ملک کے حالات ہیں، اس سے برے حالات اندرا گاندھی کے ایمرجنسی کے دور میں تھا۔'
انہوں نے سماجوادی پارٹی کے سابق قومی صدر ملائم سنگھ یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، 'بابری مسجد کا معاملہ جب عدالت میں چل رہا تھا تب سبھی اسے متنازع زمین کہتے تھے، لیکن ملائم سنگھ یادو نے بابری مسجد ہی کہا۔'
طفریاب جیلانی نے کہا کہ، 'آج کے دور میں مسلمان خود کو آئین اور شریعت کو سامنے رکھ کر یہ سوچے کہ میں ہندوستانی ہوں، تو اس کا ٹکراؤ کبھی کسی سے نہیں ہوگا۔'
مزید پڑھیں:
خاص رپورٹ: گلبرگہ کا قدیم درگاہ جہاں زہر کو زائل کرنے والا کنواں موجود ہے
سی اے اے اور این آر سی پر انہوں نے کہا کہ، 'مسلمانوں کو جب لگا کہ انہیں ملک سے باہر کر دیا جائے گا تو مسلمان سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں سڑکوں پر آگئے تھے، لیکن ملک کے 20 کروڑ مسلمانوں کو ملک سے باہر نکالنے کی ہمت کسی میں بھی نہیں ہے۔'