ETV Bharat / state

ظفریاب جیلانی کی کورونا رپورٹ منفی، طبیعت پہلے سے بہتر - news of zafaryab jilani

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ظفریاب جیلانی کے صاحب زادے ضیا قیوم جیلانی نے بتایا کہ والد صاحب کی طبیعت پہلے سے مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ پہلے وہ کورونا مثبت تھے جبکہ اب منفی رپورٹ آئی ہے، یہ ہمارے لیے بڑی اطمینان کی بات ہے۔

zafaryab jilani helath condition
ظفریاب جیلانی کی کورونا رپورٹ منفی
author img

By

Published : May 29, 2021, 5:34 PM IST

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ظفریاب جیلانی کی طبیعت میں تیزی سے سدھار ہو رہا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

واضح رہے کہ ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج کے بعد اندرونی خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے ان کا آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ظفریاب جیلانی کے صاحب زادے ضیا قیوم جیلانی نے بتایا کہ والد صاحب کی طبیعت پہلے سے مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اللہ کا کرم ہے اور تمام لوگوں کی دعائیں ہیں، جو تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ پہلے وہ کورونا مثبت تھے جبکہ اب منفی رپورٹ آئی ہے، یہ ہمارے لئے بڑی اطمینان کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری باضابطہ ان سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ وہ اشارے سے باتوں کو سمجھ بھی رہے ہیں اور سبھی کو پہچان بھی رہے ہیں۔ لیکن ابھی ڈاکٹر نے بات چیت کے لیے منع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.