پارٹی نے رہائی کا مطالبہ اور ضمانت کے لیے سخت شرائط کے خلاف 'ستیہ گرہ' کے لیے نکلے نوجوانوں کی جانب سے غازی پور جیل میں جمعرات سے شروع کیے گئے 'بھوک ہڑتال' کی حمایت کی ہے۔
سی پی آئی(ایم ایل) کے ریاستی سکریٹری سدھا کر یادو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ پرامن طریقے سے پدل مارچ نکال رہے انقلابی نوجوانوں پر یوگی حکومت کی یہ کاروائی اس کی بوکھلاہٹ اور تاناشاہی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑا کرنا اور امن و ہم آہنگی کا پیغام دینا بی جے پی حکومت کی نظر میں جرم ہوگیا ہے۔ عوام کے سوالوں کا جواب دینے عوامی توقعات کا احترام کرنے کے بجائے مودی۔یوگی کی حکومت عوام کے آئینی حقوق کو کچلنے کے لیے تاناشاہی کاروائی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں سی اے اے کی مخالفت میں تحریکوں اور خواتین کے پرامن احتجاج مظاہروں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جارہا ہے۔ ایک خاتون صحافی سمیت 10 طلبہ۔سماجی کارکنوں کی جانب سے گورکھپور ضلع سے شروع ہونے والا پیدل مارچ اعظم گڑھ اور مئو سے گذرا تو ان تینوں اضلاع میں امن و امان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ایسے میں غازی پور انتظامیہ کی جانب سے ان کی گرفتاری کی وجہ نقض امن و امان بتانا کافی حیران کن ہے۔