مظفر نگر ضلع میں دو سالوں سے فوج کی بھرتی ہو رہی ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر سنجیو بالیان نے مظفر نگر علاقے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع کے نوجوانوں کے لیے بھارتی فوج کی بھرتی مظفرنگر میں کرانے کا مرکزی حکومت سے آرڈیننس جاری کیا تھا، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس بھرتی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔
اس تناظر میں آج درجنوں سے زائد آرمی بھرتی کی تیاری کر رہے نوجوان ڈی ایم آفس پہنچے اور نعرے بازی شروع کر دی۔
مزید پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون بڑھے گا: ایئر چیف
نوجوانوں نے بتایا کہ مظفر نگر میں گذشتہ دو سال سے فوج کی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ ہم دن رات سخت محنت کے ساتھ تیاری کر رہے ہیں اور ہماری عمر بھی نکلتی جا رہی ہے، جس کو لے کر ہم کافی پریشان ہیں۔ یہ بھرتیاں دو سال پہلے ہونی تھی لیکن اے آر او میرٹھ کے تحت تمام اضلاع میں بھرتیاں منسوخ ہو رہی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بڑھتی عمر کا خیال کرتے ہوئے یہ بھرتیاں پھر سے بحال کی جائیں۔ ان سبھی مطالبات کو لیکر آج ہم نے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔