ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کے شاہ پور علاقے میں ایک نوجوان کے پڑوس کے ہی کچھ ملزمین نے معمولی سے تنازع کو لے کر اس کے پیٹ پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے نوجوان کی موت ہو گئی۔
ملزمین موقع واردات سے فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔
اس حادثے کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے، ساتھ ہی ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔