باندہ: اترپردیش کے ضلع باندہ کے بسنڈا تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کا قتل کر کے اس کی لاش کو تالاب میں پھینک دیا گیا۔ہفتہ کو واردات کی اطلاع پر ایس پی ابھینن سنگھ پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے اور گردن کٹی لاش کو تالاب سے باہرنکالا۔ایس پی ابھینند نے بتایا کہ بسنڈا تھانہ علاقے کے پلہری گاؤ ں باشندہ دویندر پٹیل(26) جمعہ کی شام تقریبا 7:30بجے اپنے دو دیگر دوستوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ بادی النظر میں معلوم ہوتا ہے کہ سبھی نے تالاب کے کنارے بیٹھ کر شراب پی۔ جہاں کسی بات کے سلسلے میں دویندر کا دیگر افراد سے کچھ تنازع ہوگیا اور وہ آپس میں ہاتھاپائی ہوئی اور اسی ضمن میں واردات کو انجام دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے آگے کی کاروائی کی جائے گی۔ مشتبہ ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کا جلد ہی انکشاف کردیا جائے گا۔
دوسری جانب اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے صدر پور علاقے میں ایک بزرگ کسان کا کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این پی سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ صدر پور کے گرام لکشمن پور میں گذشتہ رات 65سالہ رامیشور کا کلہاڑی سے حملہ کر کے اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ گھر کے باہر سورہے تھے۔ اہل خانہ نے پوچھ گچھ میں اپنے پڑوس میں رہنے والے رام چندر یادو، پپو ، برجیش اور پنکج کے خلاف تحریر دی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر بھان دھلے، اڈیشنل ایس پی ایم پی سنگھ، ایس ایچ او صدر پور میں پولیس ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے اور حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mother Killed Specially Abled Child چار سال کے معصوم بیٹے کو قتل کرنے والی ماں گرفتار
یواین آئی