فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے شکوہاآباد علاقے میں بچوں کے درمیان ہوئے تنازع میں ایک25سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نےبتایاکہ قاضی ٹولہ باشندہ گیتم سنگھ اورآشیش یادوکے بچوں کو درمیان اتوار کو کھیل ہی کھیل میں کسی بات پر تنازع ہوگیا۔ جو کہ دو گروپوں کے درمیان تشدد کاباعث بن گیا۔ابتداء میں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو سمجھایا اورمعاملہ ختم کرادیا۔Youth beaten to death in Firozabad
پولیس نے بتایا اس کے بعد گیتم سنگھ نے اپنے کنبے کے دیگر اراکین کے ساتھ آشیش پر لاٹھی ڈنڈوں سےحملہ کردیا اور اسے بری طرح سے زدوکو کیا جس میں آشیش کی موت ہوگئی۔آشیش کی موت سے مشتعل اہل خانہ نے گھر کے سامنے ان کی لاش کورکھ کر خوب ہنگامہ کیا۔بعد میں سینئر افسران نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ کنبے کو تیقن دیا جس کے بعد معاملہ کچھ پرامن ہوا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) رن وجئے سنگھ نے بتایا کہ بچوں کے درمیان ہوئی کچھ کہا سنی کے سلسلے میں گیتم سنگھ نے مع اہل خانہ آشیش کے ساتھ مارپیٹ کیا جس میں آشیش کی موت ہوگئی۔اس ضمن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم واقعہ کے بعد سے ہی فرار ہے۔اس کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mob Lynching in Muzaffarpur مظفر پور میں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
Mob Lynching in Jharkhand: بوکارو میں ماب لنچنگ،شخص کی موت سے کشیدگی
Muslim Youth Beaten Up In Indore اندورمیں گربہ تقریب میں شرکت پر دو مسلم نوجوانوں کی پٹائی
یواین آئی