سہارنپور کے تھانہ جنک پوری علاقہ کا ہے، جہاں پر ایک 32 سالہ نوجوان تھانہ صدر بازار علاقہ میں گھریلو رنجش کی وجہ سے اپنی سسرال میں جا کر مٹی کا تیل چھڑک کر اپنے آپ کو آگ کے حوالے کردیا۔
جس میں وہ 90 فیصد جھلس گیا، جسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔ یہ واقعہ تھانہ جنک پوری علاقہ کا ہے۔
مزید پڑھیں:
گوتم بدھ نگر : 'حکومت کسانوں کے صبر کا امتحان نہ لے'
اس سلسلے میں سہارنپور ضلع اسپتال کے ای ایم او ڈاکٹر پرویز احمد نے بتایا کہ دیر شام روی نام کا 32 سالہ نوجوان کو شیواجی نگر سے جلی ہوئی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ہائر سینٹر ریفر کردیا۔