ETV Bharat / state

Youth Arrested For Doing Car Stunts: نوئیڈا میں کار اسٹنٹ کرنے والا نوجوان گرفتار - نوئیڈا میں کار اسٹنٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

پولیس نے نوئیڈا میں دو چلتی کاروں پر چڑھ کر فلمی انداز میں اسٹنٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے دونوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہے۔ Noida youth arrested for stunt

نوئیڈا میں کار اسٹنٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

author img

By

Published : May 24, 2022, 9:37 AM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے کار پر اسٹنٹ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، اس کے علاوہ پولیس نے اس کی دو فارچیونر گاڑیاں اور ایک اسپلنڈر موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی۔ نوئیڈا پولیس نے اس شخص کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد بائک اسٹنٹ کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔ نوئیڈا ٹریفک پولیس اور غازی آباد ٹریفک پولیس ایسے لوگوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ Youth Arrested For Doing Car Stunts in Noida

نوئیڈا میں کار اسٹنٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

تازہ ترین معاملہ نوئیڈا سے سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک نوجوان پہلے دو فارچیونر پر کھڑے ہو کر اور پھر ایک اسپلنڈر موٹر سائیکل چلا کر اسٹنٹ کر رہا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ پورا معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر-113 تھانہ علاقے کے تحت گاؤں سورخہ کا ہے۔ یہ ویڈیو راجیو یادو کے نام سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ Youth Arrested For Doing Car Stunts On The Roads Of Noida

پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان دو فارچیونر گاڑیوں کے بونٹ پر پاؤں رکھ کر اسٹنٹ کر رہا ہے۔ دوسری ویڈیو میں نوجوان موٹرسائیکل پر اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ دونوں ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے ان کی فارچیونر کار اور بائک دونوں کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت راجندر یادو عمر 21 سال ساکن سورخہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.