ETV Bharat / state

میرٹھ: کورونا ٹیکہ کاری مہم میں نوجوانوں کی شرکت

میرٹھ میں بھی کورونا ٹیکہ کاری مہم کو لے کر نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کا کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے اور آج وہ دن آ گیا ہے۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم کو لیکر نوجوانوں میں جوش

author img

By

Published : May 2, 2021, 10:28 PM IST

اترپردیش کے 07 اضلاع میں یکم مئی سے شروع کیے گئے کورونا ویکسینیشن کی شروعات کے ساتھ ہی میرٹھ کے میڈیکل کالج میں بنائے گئے ویکسینیشن سینٹر پر بھی بڑی تعداد میں نوجوانوں نے پہنچ کر کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم کو لیکر نوجوانوں میں جوش

میرٹھ میں بھی کورونا ٹیکہ کاری مہم کو لے کر نوجوانوں میں جوش دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کا کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے اور آج وہ دن آ گیا ہے۔

کورونا کا ٹیکہ لگوا کر یہ نوجوان کافی خوش نظر آئے اور وہ اپنے جیسے دوسرے نوجوانوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں تاکہ اس مہلک بیماری کا مقابلہ کیا جا سکے۔

وہیں میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج کے پرنسپل کا کہنا کہ ویکسینیشن سینٹر پر نوجوانوں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے اور زیادہ ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو ٹیکہ لگوانے میں کسی قسم کی دشواری نہ پیش آئے۔

میرٹھ میں جس طرح سے ویکسینیشن سینٹر پر نوجوان طبقہ ٹیکہ لگوانے پہنچ رہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اگر اس مہلک بیماری سے بچنا یے تو کورونا کے ٹیکہ پر اعتماد کرنا ہو گا، تبھی اس مہلک بیماری کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.