ETV Bharat / state

ممبئی: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 6:46 PM IST

ممبئی میں ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں نوجوان خاتون اسکوٹر سے گر کر بس کے نیچے آ گئی۔

ممبئی میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے جس میں نوجوان خاتون سکوٹر سے گرکر بس کے نیچے دب گئی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک نوجوان خاتون کے اسکوٹر سے گرنے کے بعد بس کے نیچے آجانے سے موت ہوگئی، وہ اپنے بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔

اس حادثہ کے بعد اوشیوارہ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گوریگاؤں کے مغرب میں پریم نگر علاقہ میں رہنے والی متوفی کی شناخت 25 سالہ فیمینہ شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ منگل کے روز وہ کسی کام کے لیے اپنے 19 برس کے بھائی دلشاد کے ساتھ اسکوٹر پر جوگیشوری جارہی تھی۔

جب وہ کیریٹ سنیما کے علاقے میں پہنچی تو ان کے سامنے والی کار کی رفتار اچانک دھیمی ہوگئی جس کے باعث اسکوٹر پھسل گیا اور اس پر بیٹھی فیمینہ نیچے گر گئی۔

اسی دوران اسکوٹر کے پیچھے آنے والی ایک بس نے اسے کچل دیا جس میں خاتون کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے 54 برس کے بس ڈرائیور کے چیلاڈورائی کوئی پلئی کو گرفتار کر لیا جو بوریوالی کی بیسٹ کالونی میں رہتا ہے۔

اوشیوارہ پولیس سٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر دیانند بانگر نے کہا کہ 'ہم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے'۔

خیال رہے کہ کل شام مہاراشٹر کے ممبئی ناسک شاہراہ پر کار اور بس کے درمیان دلخراش تصادم میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی تھیں۔

بتایا جارہا تھا کہ امول اور شاما دونوں ناسک سے کام کے سلسلے میں ممبئی واقع اپنے رشتہ دار کے یہاں آئے تھے، اور کام ختم ہونے کے بعد وہ کرائے کی کار کے ذریعے ناسک جارہے تھے۔

جیسے ہی یہ لوگ بھیونڈی مانکولی ناکہ کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ اس تیز رفتار کار کے ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا، جس کی وجہ سے بے قابو کار شاہراہ کے ڈیوائڈر سے ٹکرا کر دوسری جانب کی سڑک پر جاگری، اور ادھر ممبئی کی جانب سے آرہی ایک بس نے زبردست ٹکر مار دیا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.