ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے کوتوالی علاقے کے گاؤں اعظم پور میں ایک نوجوان کو گولی لگنے سے موت ہو گئی ہے۔
ہلاک شدگان کے بھائیوں نے بتایا کی اُن کے بھائی کا اس کی بیوی کے ساتھ کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ جس کے بعد آج لڑکی کے بھائی اور والد اُن کے بھائی کے گھر آئے تھے لیکن کچھ دیر بعد ہی گولی چلنے کی آواز آئی اور جب لوگو نے گھر میں جا کر دیکھا تو نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور سسرال والے موقع سے فرار ہو چکے تھے۔ ۔
معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔
تو وہیں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سسرال والوں پرقتل کا الزام لگا رہے ہیں۔
ساتھ ہی امروہہ ضلع کے ایس پی ویپن ٹنڈا نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ باقی اس معاملے میں ابھی تفتیش کی جا رہی ہے۔