اطلاعات کت مطابق انکت کمار جیسوال (24) ولد رام گوپال جیسوال ، ساکن میواتی پورہ کسی کام سے پیاگپور گیا تھا۔ موٹر سائیکل سے گھر واپس آرہا تھا کہ تبھی خٹیھنا پولیس چوکی کے کولہوا کے قریب موٹرسائیکل میں کچھ خرابی آجانے کی وجہ سے سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کر انکت موٹر سائیکل کا پلگ صاف کرنے لگا تبھی پیاگپور کی جانب سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹھوکر مار دی۔ ڈرائیور فرار ہوگیا۔
زخمی حالت میں نوجوان کو میڈیکل کالج پہچایا گیا جہاں ڈاکڑوں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔