ETV Bharat / state

Man Beaten to Death: بچہ اغوا کرنے کا الزام، نوجوان کی ہجومی تشدد میں موت - پٹائی سے نوجوان کی موت

نریش نامی شخص کے مکان میں رات دس بجے ایک نوجوان داخل ہوا اور اس کے چھ ماہ کے بیٹے مانک کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ گھر والوں اورگاؤں کے لوگوں نے نے اسے پکڑ لیا۔ اسے درخت سے باندھ دیا اور اسکی پٹائی کی۔ پٹائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ننکو پولیس نے اسے کوتوالی منتقل کیا، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا۔ تاہم راستے میں ہی نوجوان کی موت ہوگئی۔ epali Youth Accused of Kidnapping Attempt Lynched to Death in Noida

موت
موت
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 7:34 AM IST

اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے دنکور تھانے کے علاقے کے کنارسی گاؤں میں گزشتہ شب تقریباً ایک بجےایک نوجوان کی بچہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پٹائی کردی گئی،جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا،تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی،ہلاک شدہ بھائی نے کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔-Nepali Youth Accused of Kidnapping Attempt Lynched to Death in Noida

بتایاجارہا ہے کہ نریش نامی شخص کے مکان میں رات دس بجے ایک نوجوان داخل ہوا،اور اس کے چھ ماہ کے بیٹے مانوک کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ گھر والوں اورگاؤں والوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس دوران اغواکرنے کی کوشش کرنے والے شخض کو لوگوں نے درخت سے باندھ دیا،اور اسکی پٹائی کرنے لگے،اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کی شناخت نیپال کے ڈوندرا گاؤں کے رہنے والے 25سالہ ننکو کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Murder in Narela: نریلا میں نوجوان کا چاقو سے گود کر قتل

پولیس ننکو کو کوتوالی لے گئی اور اسے اسپتال میں داخل کیاگیا،جہاں سے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔تاہم راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی،ہلاک شدہ شخص کے چھوٹے بھائی پنچرام نے نریش اور اس کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے نریش کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا،جس کے بعد اسے جیل بھیج دیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.