مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے 19 امام بارگاہوں سے نکالا گیا۔ یوم عاشورہ کا جلوس یہ جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقام سادات پر پہنچا۔ اس جلوس میں ہزاروں سوگواروں اور عزاداروں نے ماتم کرتے ہوئے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مظفر نگر کے مختلف مقامات پر رات میں مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ رات میں بیڑا سادات امام بارگاہ سے ایک مشال جلوس بھی نکالا گیا جو موتی محل امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوا۔ عاشورہ کے جلوس کو لے کر مظفر نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔
جلوس میں شامل قیصر حسین زیدی نے بتایا کی یوم عاشورہ یعنی محرم کی 10 تاریخ کو 1400 سال قبل کربلا کے میدان میں امام حسین نے اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لیے راہ خدا میں شہادت پیش کی تھی۔ اس دوران امام حسین سمیت ان کے ساتھیوں کو نہایت ظالمانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Muharram Procession In AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں دس محرم کے موقع پر جلوس نکالا گیا
یوم عشرہ کے دن مظفر نگر کی سبھی امام بارگاہوں سے جلوس نکالے گئے جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقام پر پہنچے۔ رات اٹھ بجے مشال جلوس نکالا گیا۔ ابھی بارگاہوں میں مجلسوں کا اہتمام دو مہینے تک جاری رہے گا۔ ضلع پولیس کی جانب سے اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔