ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولیں: یوگی - corornavirus in india

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ '15 اپریل سے لاک ڈاؤن کھلتا ہے تو حالات بہت چیلنجنگ ہوں گے۔ ایسے میں مرحلہ وار طریقے سے اسے کھولے جانے کا منصوبہ بنائیں۔'

یوگی ادتیہناتھ
یوگی ادتیہناتھ
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:36 PM IST

یوگی نے اپنی رہائیش گاہ پر کہا کہ 'اگر 15 اپریل کو لاک ڈاؤن کھلتا ہے تو جو جہاں ہے وہا سے فورا نکلے گا۔ ایسے میں سوشل ڈسٹنسنگ نہیں ہو پائے گی۔ اس لیے ابھی سے منصوبہ بنائیں۔ اسکول، کالج، مال اور بازا کب کھلیں گے اس کا منصوبہ بنائیں۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ 'ہمیں دو سطح پر تیاری کرنی ہوگی۔ موجودہ حالات پر اور مستقبل کے لیے حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ ہر ضلع میں کمیونٹی کچن چلائیں۔ اس میں اگر این جی او سمیت دیگر لوگ بھی ساتھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔ ہر کوئی کھانا تقسیم کرنے نہ نکلے اس کے لیے کچھ خاص کلکشن سینٹر بنائیں۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے دوران بچوں اور خواتین کو ڈاکٹر کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ نجی ہسپتالوں میں کتنے ڈاکٹر ہیں ان کی ایک فہرست تیار کریں۔ ان کو ٹریننگ دیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے مدد لی جا سکے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت ایک ہزار کروڑ کا فنڈ تیار کرے گی۔ اس فنڈ سے ٹیسٹنگ لیب کی سہولیت اور علاج میں ضروری اشیاء جیسے ماسک، سینیٹائزر اور دیگر چیزیں مہیا کرائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.