ETV Bharat / state

Arun Jaitley Birth Anniversary یوگی نے ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 10:24 AM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ارون جیٹلی کے 70ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ارون جیٹلی کی پیدائش 28 دسمبر 1952 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ Arun Jaitley Birthplace

یوگی نے ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یوگی نے ٹویٹ کیا، ''مقبول سیاست داں، ماہر قانون اور ماہر حکمت عملی سابق مرکزی وزیر خزانہ 'پدم وبھوشن' ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت! ان کی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف تھی جو ہم سب کے لیے باعث تحریک ہے۔ بی جے پی کے آنجہانی رہنما 28 دسمبر 1952 کو دہلی میں ایک پنجابی ہندو موہیال برہمن خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ وکالت میں دلچسپی انہیں والد مہاراج کشن سے وراثت میں ملی تھی۔ انہوں نے شری رام کالج آف کامرس، دہلی سے آنرز کے ساتھ بی اے کیا اور پھر اسی فیکلٹی آف لاء، دہلی یونیورسٹی سے 1977 میں بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی تھی۔ Yogi Adityanath pays tribute to Arun Jaitley

  • लोकप्रिय राजनेता, विज्ञ विधिवेत्ता, कुशल रणनीतिकार व प्रखर वक्ता, पूर्व केंद्रीय वित्त मंत्री, 'पद्म विभूषण' अरुण जेटली को उनकी जयंती पर विनम्र श्रद्धांजलि!

    राष्ट्र सेवा में समर्पित रहा उनका पूरा जीवन हम सभी के लिए प्रेरणादायक है।

    — Yogi Adityanath (@myogiadityanath) December 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ارون جیٹلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور نریندر مودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیر خزانہ تھے۔ ملک کی سب سے بڑی معاشی اصلاح اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کو عملی جامہ پہنانے کا سہرا انھیں کے سرہے۔ ارون جیٹلی دہلی یونیورسٹی کیمپس میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طالب علم رہنما تھے اور بعد میں 1974 میں یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر بھی بنے تھے۔ ارون جیٹلی کو اس وقت کی اٹل بہاری واجپائی حکومت کے اقتدار میں آنے کے فورا بعد پہلی بار وزیر اطلاعات و نشریات کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی اہم ترین وزارتیں سنبھالیں۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں بھارت کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارون جیٹلی کو خراج عقیدت

ارون جیٹلی 2002 تک بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمت انجام دیے۔ سنہ 2009 میں ارون جیٹلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے پارٹی کی نمائندگی کی۔ طویل علالت کے بعد 24 اگست 2019 کو ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ جیٹلی وزیر خزانہ، وزیر دفاع سمیت بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.