ETV Bharat / state

Yogi inaugurates Anganwadi Centers یوگی نے 199 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد اور 501 کا افتتاح کیا - لکھنؤ کی خبر

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست بھر میں 199 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا اور 501 مراکز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے دودھ پلانے والی خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کو جوڑ کر مستقبل کو صحت مند اور قابل بنانے میں تمام لوگوں سے فعال تعاون کی اپیل کی۔ Yogi Laid Foundation Stones of 199 Anganwadi Centers

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 4:40 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ریاست میں 199 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا اور 501 مراکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ بچے ملک کا حال ہونے کے ناطے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ جب ملک کا حال محفوظ ہوتاہے تب ہی ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ملک کے حال اور مستقبل کومحفوظ بنانے میں آنگن واڑی مراکز کے مضبوط رول کو وقت کی ضرورت قرارد یا۔Yogi Laid Foundation Stones of Anganwadi Centers

یوگی نے دودھ پلانے والی خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کو جوڑ کر کے مستقبل کو صحت مند اور قابل بنانے میں تمام فریقوں سے فعال تعاون کی اپیل کی۔ یوگی نے کہا کہ اگر ماں صحت مند ہوگی تو ملک کی موجودہ حالت خود بخود صحت مند رہے گی۔ بچوں کی اچھی پرورش ہوگی تو معاشرہ اور قوم مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت معاشرے کی بنیادی ضروریات ہیں اور ماں کی غذائیت اور تعلیم کے زور پر ہی ملک کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ اچھی اور بہترتعلیم، بچے کے سنہری مستقبل کے ساتھ سماج اور قوم کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی بنیاد بنتی ہے۔ یہ کام آنگن واڑی کی تنظیم کی مدد سے ہی ہو سکتا ہے۔ یوگی نے کہا کہ ریاست میں 5 سال سے نیوٹریشن مہینے کو مشن موڈ پر لے کر آگے بڑھایا گیا ہے۔ ٹکنالوجی سے جڑکر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک حکومت کی ان اسکیموں کا فائدہ پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Police Station In UP اترپردیش میں 18 نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.