ETV Bharat / state

یوگی نے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے پیش نظر اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت دی

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:26 PM IST

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ڈیلٹا پلس ویریئنٹ میں انفیکشن کی شدت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس کی روک تھام کے سلسلے میں طبی ماہرین کی ریاستی سطح کی ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعہ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

یوگی نے ڈیلٹا پلس وئیرینٹ کے پیش نظر اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت دی

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ملک کی کئی ریاستوں میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے متاثر مریض پائے جانے کے مدنظر ریاست میں اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا پلس وئیرینٹ کی گہرائی سے جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ نمونوں کی جینوم سیکوینسنگ کرائی جائے ۔

وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ریاست میں جینوم کی سیکوینسنگ کو آسان بنانے کے لئے کے جی ایم یو ، لکھنو اور بی ایچ یو ، وارانسی میں ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاست میں کورونا انفیکشن کی صورتحال قابو میں ہے۔ اس کے باوجود ، تھوڑی سی لاپرواہی بہت زیادہ نقصان کر سکتی ہے۔ اس کے مد نظر ،’ٹریس ، ٹیسٹ اینڈ ٹریٹ‘ پالیسی کے مطابق ، کووڈ۔19 کی روک تھام اور علاج کے انتظامات کو موثر طریقے سے جاری رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:شیو پوری میں چار مریضوں کی کورونا کے ڈیلٹا ویئرنٹ سے موت

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ڈیلٹا پلس وئیرینٹ میں انفیکشن کی شدت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس کی روک تھام کے سلسلے میں طبی ماہرین کی ریاستی سطح کی ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعہ ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ جوانوں اور بزرگوں کے مقابلے بچوں پر زیادہ اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اس لئے طبی ماہرین کے مشورے کے مطابق سبھی ضروری اقدامات بلا تاخیر اٹھائے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں آنے والے لوگوں کے نمونے لے کر ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں اور ہوائی اڈوں سے جینوم کی سیکوینسنگ کرائی جائ ۔ کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں سب کا کردار اہم ہے۔ ڈبل ماسک، دو گز کا فاصلہ ، صاف صفائی اور سینٹائزیشن جیسے کووڈ بچاؤ کے طریقوں کو پوری طرح اپنانا ہوگا اور بھیڑ سے بچنا ہے۔ ویکسینیشن ایک اہم تحفظ ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام شروع سے ہی پوری تیاری کے ساتھ کر رہی ہے۔

جون کے مہینے میں 01 کروڑ ویکسین کی خوراک لینے کے ہدف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ وہ ویکسینیشن کا کام پوری رفتار سے انجام دیں۔ 01 جولائی 2021 سے ، ہر دن کم سے کم 10 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں دینے کے ہدف کے ساتھ کام کیا جائے۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت دیہی علاقوں اور شہری علاقے میں شہری باڈی کو یونٹ کی حیثیت سے ترقیاتی بلاک کا انتخاب کرکے ان یونٹوں کو کلسٹر میں تقسیم کرکے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش کو میڈیکل آکسیجن کے میدان میں خود مختار بنانے کے لئے موثر کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس کے تحت ہر ضلع کے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس لگانے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ 15 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حکومت ہند کے تعاون سے پی ایم کیئر کے ذریعے زیر تعمیر آکسیجن پلانٹس کوایکٹیو بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ کے قیام کا کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے نوڈل افسر تعینات کئے جائیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.